the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فلم اداکار شاہ رخ خان کو آج ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی ۔ یونیورسٹی کے کانوکیشن کے موقع پر چانسلر ظفر سریش والا نے انہیں یہ ڈگری عطا کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ان کی والدہ کے آبائی شہر حیدرآباد میں یہ اعزاز ملنے پر انہیں کافی مسرت ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کے پاس بات چیت اور لب و لہجہ کا جو انداز ہے وہ ان کی والد کی بدولت ہے جنہیں اردو میں غیر معمولی مہارت حاصل تھی ۔ شاہ رخ خان نے



مولانا آزاد یونیورسٹی کے چانسلر ظفر سریش والا اور وائس چانسلر پروفیسر اسلم پرویز کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد اردو اور فارسی کے ماہر تھے اور اگر ان کے والد یہ ڈگری دیکھتے تو کافی خوش ہوتے کیونکہ ان کے والد مولانا آزاد کے کافی بڑے مداح تھے ۔ انہوں نے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا لیکن ان کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی ۔ سریش والا نے اس موقع پر کہا کہ فن کے شعبہ میں شاہ رخ خان کی غیر معمولی خدمات پر انہیں یہ اعزازی ڈگری دی جارہی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.